23:1یَاہوِہ میرا چوپان ہیں، مُجھے کویٔی کمی نہ ہوگی۔
2وہ مُجھے سبز و شاداب چراگاہوں میں بِٹھاتے ہیں،
وہ مُجھے سکون بخش چشموں کے پاس لے جاتے ہیں،
3اَور میری جان کو بحال کرتے ہیں۔
وہ اَپنے نام کی خاطِر
صداقت کی راہوں پر میری رہنمائی کرتے ہیں۔
4خواہ میں موت کی تاریک وادی
میں سے ہوکر گزروں،
تو بھی میں کسی بُلا سے نہ خوف کھاؤں گا،
کیونکہ آپ میرے ساتھ ہیں،
آپ کا عصا اَور آپ کی چھڑی،
مُجھے تسلّی بخشتے ہیں۔
5آپ میرے دُشمنوں کے رُوبرو
میرے لیٔے دسترخوان بچھاتے ہیں۔
آپ نے میرے سَر پر تیل مِلا ہے؛
میرا پیالہ لبریز ہوتاہے۔
6یقیناً نیکی اَور شفقت و مَحَبّت
عمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیں گی،
اَور مَیں ہمیشہ یَاہوِہ کے گھر میں،
سکونت کروں گا۔
قدم 2: کہانی دوبارہ سنائیں
کہانی کو اپنے الفاظ میں دوبارہ بیان کرنے کے لیے کچھ لمحے لیں۔ آپ اسے بلند آواز میں بولنا چاہیں گے، یا لکھنا چاہیں گے۔ اگر آپ کو یاد کرنے میں مشکل ہو رہی ہے، تو اسے دوبارہ پڑھیں یا سنیں۔
قدم 3: کہانی دریافت کریں
جب آپ محسوس کریں کہ آپ کہانی سے واقف ہیں، تو کچھ وقت نکال کر درج ذیل سوالات پر غور کریں یا ان پر بات چیت کریں۔
یہ کہانی آپ کو خدا کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
یہ کہانی آپ کو لوگوں کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
اگر یہ واقعی خدا کا کلام ہے، تو آپ کو اپنی زندگی میں کیا تبدیلیاں کرنی ہوں گی؟