
مندرجہ ذیل حوالہ پڑھیں یا سنیں
انگور کی بیل اَور شاخیں
15:1”میں انگور کی حقیقی بیل ہُوں، اَور میرا باپ باغبان ہے۔ 2میری جو شاخ پھل نہیں لاتی وہ اُسے کاٹ ڈالتا ہے، اَورجو پھل لاتی ہے اُسے تراشتا ہے تاکہ وہ زِیادہ پھل لایٔے۔ 3تُم اُس کلام کے باعث جو مَیں نے تُم سے کیا ہے پہلے ہی پاک صَاف ہو چُکے ہو۔ 4تُم مُجھ میں قائِم رہو تو میں بھی تُم میں قائِم رہُوں گا۔ کویٔی شاخ اَپنے آپ پھل نہیں لاتی؛ اُس شاخ کا انگور کی بیل سے پیوستہ رہنا لازِم ہے۔ تُم بھی مُجھ میں قائِم رہے بغیر پھل نہیں لا سکتے۔5”انگور کی بیل میں ہُوں اَور تُم میری شاخیں ہو۔ جو مُجھ میں قائِم رہتاہے اَور مَیں اُس میں وہ خُوب پھل لاتا ہے؛ مُجھ سے جُدا ہوکر تُم کُچھ نہیں کر سکتے۔ 6اگر تُم مُجھ میں قائِم نہیں رہتے ہو، تو اُس شاخ کی طرح ہو جو دُور پھینک دی جاتی اَور سُوکھ جاتی ہے؛ اَیسی شاخیں جمع کرکے، آگ میں جھونکی اَور جَلا دی جاتی ہیں۔ 7اگر تُم مُجھ میں قائِم رہوگے اَور میرا کلام تمہارے دِل میں قائِم رہے گا، تو جو چاہو مانگو، وہ تُمہیں دیا جائے گا۔ 8میرے باپ کا جلال اِس میں ہے، کہ جِس طرح تُم بہت سا پھل لاتے ہو، اَور اَیسا کرنا تمہارے شاگرد ہونے کی دلیل ہے۔
9”جَیسے باپ نے مُجھ سے مَحَبّت کی ہے وَیسے ہی مَیں نے تُم سے مَحَبّت کی ہے۔ اَب میری مَحَبّت میں قائِم رہو۔ 10جِس طرح مَیں نے اَپنے باپ کے اَحکام پر عَمل کیا ہے، اَور اُن کی مَحَبّت میں قائِم ہُوں، اُسی طرح اگر تُم بھی میرے اَحکام بجا لاؤگے تو میری مَحَبّت میں قائِم رہوگے۔ 11مَیں نے یہ باتیں تُمہیں اِس لیٔے بتایٔی ہیں کہ میری خُوشی تُم میں ہو اَور تمہاری خُوشی پُوری ہو جائے۔ 12میرا حُکم یہ ہے کہ جَیسے مَیں نے تُم سے مَحَبّت رکھی تُم بھی ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھو۔
کہانی کو اپنے الفظ میں بیان کرنے کے لئے تھوڑا وقت لیں۔ آپ اُسے بلند آواز میں دہرائیں یا اُسے لکھیں۔ اگر آپ کو یاد کرنے میں مشکل پیش آئے تو پھر کہانی کو دوبارہ پڑھیں یا پھر سنیں۔
جب آپ کو یہ محسوس ہو کہ آپ اس کہانی سے پورے طور پر واقف ہوگئے ہیں تو پھر تھوڑا مزید وقت لیں اور مندرجہ سوالات کی بارے میں سوچیں۔
Get Discovery Bible Studies on your phone
Discover copyright ©2015-2026 discoverapp.org
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس. حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc. کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔ دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔ Holy Bible. Urdu Contemporary Version™ Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Used with permission. All rights reserved worldwide.