
مندرجہ ذیل حوالہ پڑھیں یا سنیں
پَولُسؔ غَیریہُودیوں کے خادِم
15:14اَے بھائیو اَور بہنوں! مُجھے تمہارے بارے میں یقین ہے کہ تُم خُود بھی نیکی سے معموُر ہو اَور علم بھی بہت زِیادہ رکھتے ہو اَور ایک دُوسرے کو نصیحت کرنے کے قابل بھی ہو۔ 15تو بھی مَیں نے بعض باتیں بڑی دِلیری کے ساتھ تُمہیں لکھی ہیں تاکہ تُم اُنہیں یاد رکھ سکو، یہ اِس لیٔے کہ خُدا نے مُجھ پر فضل کیا ہے 16کہ میں غَیریہُودیوں میں المسیح یِسوعؔ کا خادِم بنُوں۔ اَور کاہِنؔ کے طور پر خُدا کی خُوشخبری سُناتا رہُوں، تاکہ غَیریہُودی پاک رُوح سے مُقدّس ہوکر اَیسی نذر بَن جایٔیں جو خُدا کی حُضُوری میں مقبُول ٹھہرے۔17چنانچہ میں خُدا کی اِس خدمت پر فخر کرتا ہُوں جسے میں المسیح یِسوعؔ میں اَنجام دے رہا ہُوں۔ 18مُجھے کسی اَور کام کے ذِکر کرنے کی جُرأت نہیں سِوائے اِن کاموں کے جو المسیح نے میرے ذریعہ کیٔے ہیں تاکہ میں غَیریہُودیوں کو خُدا کے تابع کر دُوں۔ المسیح نے نہ صِرف کام اَور کلام کے وسیلہ سے مُجھ سے یہ کرایا ہے بَلکہ 19نِشانات اَور عجائبات کی قُوّت یعنی خُدا کی رُوح کی قُدرت کے وسیلہ سے بھی مدد کی ہے۔ اِس لیٔے مَیں نے یروشلیمؔ شہر سے لے کر چاروں طرف صُوبہ اِلِّرِکُم تک المسیح کی انجیل کی مُنادی جُرأت کے ساتھ کی ہے۔ 20میرے سامنے صِرف ایک ہی مقصد تھا کہ جہاں المسیح کا نام نہیں جانا گیا وہاں خُوشخبری سُناؤں کیونکہ مَیں کسی دُوسرے کی ڈالی ہویٔی بُنیاد پر عمارت نہیں اُٹھانا چاہتا تھا۔ 21بَلکہ چاہتا تھا کہ جَیسا کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے:
”وَیسا ہی ہو، جنہیں اُس کی خبر تک نہیں پہُنچی وہ دیکھیں گے،22مَیں تمہارے پاس آنا چاہتا تھا لیکن اکثر کویٔی نہ کویٔی رُکاوٹ پیش آتی رہی۔
پَولُسؔ کا رُوم جانے کا اِرادہ
23لیکن چونکہ اَب اِن علاقوں میں میری ضروُرت نہیں رہی اَور مَیں کیٔی بَرس سے تمہارے پاس آنے کا مُشتاق بھی ہُوں،
کہانی کو اپنے الفظ میں بیان کرنے کے لئے تھوڑا وقت لیں۔ آپ اُسے بلند آواز میں دہرائیں یا اُسے لکھیں۔ اگر آپ کو یاد کرنے میں مشکل پیش آئے تو پھر کہانی کو دوبارہ پڑھیں یا پھر سنیں۔
جب آپ کو یہ محسوس ہو کہ آپ اس کہانی سے پورے طور پر واقف ہوگئے ہیں تو پھر تھوڑا مزید وقت لیں اور مندرجہ سوالات کی بارے میں سوچیں۔
Get Discovery Bible Studies on your phone
Discover copyright ©2015-2026 discoverapp.org
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس. حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc. کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔ دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔ Holy Bible. Urdu Contemporary Version™ Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Used with permission. All rights reserved worldwide.