دریافت

مطالعہ 8

یسوع کی طرح ہونا

درس-۱۔ کہانی پڑھو

مندرجہ ذیل حوالہ پڑھیں یا سنیں

x1.0

2:5تمہارا مِزاج بھی وَیسا ہی ہو، جَیسا المسیح یِسوعؔ کا تھا:

  6اگرچہ وہ خُدا کی صورت پر تھے،
    پھر بھی یِسوعؔ نے خُدا کی برابری کو اَپنے قبضہ میں رکھنے کی چیز نہ سمجھا؛
  7بَلکہ اَپنے آپ کو خالی کر دیا،
    اَور غُلام کی صورت اِختیار کرکے،
    اِنسانوں کے مُشابہ ہو گئے۔
  8یِسوعؔ نے اِنسانی شکل میں ظاہر ہوکر،
    اَپنے آپ کو فروتن کر دیا
    اَور موت
      بَلکہ صلیبی موت تک فرمانبردار رہے!

  9اِس لیٔے خُدا نے یِسوعؔ کو نہایت ہی اُونچا درجہ دیا،
    اَور یِسوعؔ کو وہ نام عطا فرمایا جو ہر نام سے اعلیٰ ہے،
  10تاکہ یِسوعؔ کے نام پر ہر کویٔی گھٹنوں کے بَل جُھک جائے،
    چاہے وہ آسمان پر ہو، چاہے زمین پر، چاہے زمین کے نیچے۔
  11اَور ہر ایک زبان خُدا باپ کے جلال کے لیٔے اقرار کرے،
    کہ یِسوعؔ المسیح ہی خُداوؔند ہیں۔

درس-۲ کہانی کو دوبارہ بیان کریں۔

کہانی کو اپنے الفظ میں بیان کرنے کے لئے تھوڑا وقت لیں۔ آپ اُسے بلند آواز میں دہرائیں یا اُسے لکھیں۔ اگر آپ کو یاد کرنے میں مشکل پیش آئے تو پھر کہانی کو دوبارہ پڑھیں یا پھر سنیں۔

درس۔ ۳۔ کہانی دریافت کریں۔

جب آپ کو یہ محسوس ہو کہ آپ اس کہانی سے پورے طور پر واقف ہوگئے ہیں تو پھر تھوڑا مزید وقت لیں اور مندرجہ سوالات کی بارے میں سوچیں۔


Get it on Google Play
Download on the App Store

Get Discovery Bible Studies on your phone

Discover copyright ©2015-2026 discoverapp.org

اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس. حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc. کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔ دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔ Holy Bible. Urdu Contemporary Version™ Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Used with permission. All rights reserved worldwide.